Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت، امارات اور کویت ، بحرین کی مالی مدد کیلئے پرعزم

ریاض ....سعودی عرب ، امارات اور کویت کے وزرائے خزانہ نے بحرین میں اقتصادی شرح نمو کے لئے تعاون کے عہد کا اعادہ کردیا۔ مذکورہ ممالک کی تکنیکی ٹیم نے عرب مالیاتی فنڈ کے ساتھ تال میل پیدا کرکے ایک رپورٹ تیار کرلی۔ وزرائے خزانہ نے واضح کیا کہ ان کے ممالک بحرین کے قومی بجٹ کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دینگے اور بحرین میں شرح نمو بہتر شکل میں جاری رکھنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ سرکاری اخراجات اور آمدنی میں مالیاتی توازن پروگرام نافذ کیا جائیگا۔
 
 

شیئر: