Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جڑ والی سبزیاں غذائیت کا پاور ہاﺅس ہیں، طبی ماہرین

اونٹاریو .... جڑ والی سبزیاں انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہیں۔ بدلتے ہوئے طرز زندگی کے باعث ہمارے کھانے پینے کی عادات تبدیل ہو چکی ہیں جس کے باعث خواتین سطح زمین کے نیچے جڑوں کی شکل میں پیدا ہونے والی سبزیوں کو پکانے سے گریز کرتی ہیں۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ اگر لوگوں کو ان کے فوائد معلوم ہوں تو وہ جڑ والی ذائقہ دار سبزیوں کو کسی بھی صورت میں نظرانداز نہ کریں۔ اکثر خواتین ان سبزیوں کو سستی سمجھ کر نظرانداز کر دیتی ہیں ۔ جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جڑوں کی شکل میں اگنے والی سبزیاں درحقیقت اینٹی اوکسیڈنٹ اور معدنیات سے مالا مال ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ سے یہ ثابت ہے کہ شکر قندی5 ہزار سال قبل روایتی دواﺅں کا اہم جزو تھی جبکہ عام قسم کی سبزی آلو ہماری وٹامن کی روزمرہ ضروریات کا 31 فیصد فراہم کرتے ہیں۔ گاجر کے بارے میں برطانیہ کے محققین نے کہا کہ جڑ والی سبزیاں امراض قلب اور سرطان جیسی موذی بیماریوں سے نہ صرف ہماری حفاظت کرتی ہیں بلکہ یہ ہمیں جوان بھی رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جڑ والی سبزیاں غذائیت کا پاور ہاﺅس ہیں۔

شیئر: