Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات

اسلام آباد...قومی احتساب بیورونے سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف ،کیپٹن (ر)صفدر اورسابق وفاقی وزیربابرغوری سمیت دیگر کیخلاف انکوائری کی منظوری دیدی۔ چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کرپشن فری پاکستان کےلئے بھرپور کاوشیں کر رہا ہے۔بدعنوان عناصر سے رقوم نکال کرکے قومی خزانے میں جمع کرائیں گے جس سے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کہاگیا کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال،انکوائریاں اور انوسٹی گیشن مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جو کہ حتمی نہیں۔نیب تمام متعلقہ افراد سے بھی قانون کے مطابق ان کا موقف معلوم کرے گا تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ اجلاس نے سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پر مبینہ طور پر منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو 3668.671 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے کیبنٹ ڈویژن کی طرف سے سابق ممبر قومی اسمبلی کیپیٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے حلقہ این اے21مانسہرہ میں پی ڈبلیو ٹی کو 9 ارب روپے جاری کرنے اور فنڈز م پسند ٹھیکہ داروں کے ذریعے غیر معیاری ترقیاتی کام کروانے کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔ اجلاس نے سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی، ان پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی بھرتیاں کرنے کا الزام ہے۔ سابق وزیر بابرغوری کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی۔ غیرقانونی بھرتیاں کرکے2ارب 85 کروڑ روپے کا قومی خزانے کو نقصان پہنچا نے کے الزامات ہیں۔
مزید پڑھیں:منی لانڈرنگ کیس،میاں منشا بھی نیب میں طلب
 

شیئر: