Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ہمارے اجداد کی بیش بہاقربانیوں کا ثمر ہے، عدنان ناصر

تجدید عہد کا دن اس امر کا متقاضی ہے کہ ہم وطن عزیز کے استحکام کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں ، پرنسپل پی آئی ایس جے، ای ایس کا جشن آزادی کی تقریب سے خطاب
جدہ ( ارسلان ہاشمی)پاکستان انٹر نیشنل اسکول، انگلش سیکشن میں منعقدہ یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل عدنان ناصر نے کہا کہ 14 اگست ہمارے لئے تجدید عہد کا دن ہے۔یہ ہمارے آباءو اجداد کی انتھک محنت اور بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے جو ہمیں وطن عزیز پاکستان کی صورت میں عطا ہوا ہے۔ یہ دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم وطن عزیز کےلئے کچھ کر کے دکھائیں اور اسکے استحکام کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں ۔ دنیا کے نقشے پر پاکستان کا نمودار ہونا محض اتفاق نہیں بلکہ اس کی بنیاد ہمارے اجداد کی لازوال قربانیوں پررکھی گئی۔انھوں نے اسکول کے اساتذہ اور دیگر عملے کی انتھک کاوشوں کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کی محنت کو دیکھ کریہ بات وثوق کہتا ہوں کہ وہ دن دور نہیں جب اس مادر علمی کے تربیت یافتہ طلبا و طالبات کامیابی کے آسمان پر روشن ستاروں کی طرح چمکیں گے۔ میری دعا ہے کہ ہمارا وطن خوشحالی اور امن کا گہوارہ بنے ۔ اللہ کریم اسے دشمنوں کی نظروں سے محفوظ رکھے ۔ہر برس کی طرح ا مسال بھی پاکستان انٹر نیشنل اسکول جدہ انگلش سیکشن میں پاکستان کا 71واں جشن آزادی انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔اسکول کو پاکستانی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایاگیاتھا۔ اس موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے طلبہ و طالبات ، والدین، اساتذہ اور پاکستانی کمیونٹی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعد ازاں پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانے بجائے گئے۔ تقریب میں طلباء و طالبات نے مختلف خاکے پیش کیے جن کا مقصدمعمارانِ وطن میں ایسا شعور بیدار کرنا تھا کہ اگر ہم اتحاد، تنظیم اور یقین محکم پر عمل پیرا ہوںتو باآسانی تمام مسائل پر قابو پا سکتے ہیں اور وہ قوم جس کے فرزندان وطن میںاحساس ذمہ داری ہو ا وہ اپنے وطن کی ترقی وخوشحالی اور استحکام کے لئے ہر دم کوشاں رہتے ہیں۔ پی آئی ایس جے انگلش سیکشن بلا شبہ ایک ایسی درسگاہ ہے جس کی راہداریاں وطن عزیز کی خوشبو سے معطر ہیں ۔اس کی چہار دیواری نے پاکستانیوں اور پاکستانیت کو اپنے اندر سمیٹ رکھا ہے ۔ اس ادارے کی گود میں پروان چڑھنے والے معماران مستقبل کو نہ صرف زیور تعلیم سے آراستہ بلکہ جذبہ حب الوطنی سے سرشار کیا جاتا ہے تاکہ وہ قوم کے لئے قیمتی اثاثہ ثابت ہو ں۔ تقریب کے اختتام سے قبل پرنسپل نے تقریب کے شرکاءخاص طور پر ننھے معمارانِ وطن کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔ 

شیئر: