Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#عید الاضحی

پاکستانی حکومت نے عید الاضحی پر 21اگست سے 23اگست تک کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان پر کئی افراد نے ٹویٹر پر حکومت کو توجہ دلائی کہ یہ غلط ہے۔ آئیے یہ ٹویٹس پڑھتے ہیں:۔
محمد اویس عالم کہتے ہیں کہ عید کے تیسرے دن لوگوں کو ملازمتوں پر جانا پڑیگا ۔ یہ کس قسم کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے؟
قیصر لکھتے ہیں کہ حکومت کو کیا ہوگیا۔ اس نے عید کے تیسرے دن لوگوں کو ملازمت پر بھیجنے کا حکم دیدیا۔
ظہیر اصغر ٹویٹ کرتے ہیں کہ یعنی کہ عید کے تیسرے دن سب کام پر جائیں گے؟ عقل نہیں ہے کیا حکومت کو؟
محسن عباس ٹویٹ کرتے ہیں کہ آخر نگراں حکومت کو کیا ہوگیا۔ اب ہم سکون سے عید کی خوشیاں بھی نہیں مناسکتے۔ 
مرسلین کاظمی لکھتے ہیں کہ حکومت کو عید کے تیسرے دن بھی تعطیلات کا اعلان کرنا چاہئے تھا کیونکہ متعدد لوگ تیسرے دن بھی قربانی کرتے ہیں۔
شاہنواز عالم ٹویٹ کرتے ہیں کہ قربانی کے جانور ذبح کرنے کے بعد انکی وڈیو پوسٹ کی جاتی ہے۔ یہ عمل بالکل بکواس اور غیر ضروری ہے۔ یہ جانور اللہ کی راہ میں قربان کئے جاتے ہیں اور اسکا مقصد شو بازی نہیں ہوتا۔ آپ کو یہ بتانے کی بھی ضرورت نہیں کہ جانور کتنے میں خریدا گیا۔
شبیب رضا جعفری کا ٹویٹ ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ عید تعطیلا ت21اگست سے 24اگست تک رکھے۔ لوگ عید منانے اپنے شہروں اور دیہات میں جاتے ہیں اور تیسرے دن بھی قربانی کرتے ہیں۔
ایڈوکیٹ عاطف کا ٹویٹ ہے کہ عید کے موقع پر ضرورت مندوں کو ضرور یاد رکھا جائے۔
یوسف ملک کہتے ہیں کہ اب لوگ عید کے تیسرے دن بھی کام کرینگے؟
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں