Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ مجلس عمل بھی تقسیم ہوگئی؟

اسلام آباد... قومی اسمبلی میں وزارت عظمی کے امیدوار کو ووٹ دینے کے معاملے پر اپوزیشن اتحاد کے بعد ایم ایم اے بھی تقسیم ہوگئی ۔ پیپلز پارٹی کے بعد جماعت اسلامی نے بھی وزارت عظمیٰ کے انتخابات میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ جماعت اسلامی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ کسی کو کندھا دینے کی بجائے نظریاتی لڑائی کریں گے۔ بیان کے مطابق مجلس شوریٰ نے فیصلہ کیا کہ جماعت اسلامی عمران خان یا شہباز شریف میں سے کسی امیدوار کو ووٹ نہیں دے گی جما عت اسلامی کے ایم این اے عبدالاکبر چترالی ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیں گے۔ جماعت اسلامی کسی کو کندھا دینے کی بجائے اپنی نظریاتی لڑائی لڑے گی۔ جماعت اسلامی کے اس اعلان کے بعد ایم ایم اے میں بھی دراڑیں واضح ہو گئی ہیں۔ متحدہ مجلس عمل بھی ٹوٹتی نظر آ رہی ہے۔
مزید پڑھیں:عامر لیاقت زرداری کے قدموں میں کیوں بیٹھے؟

شیئر: