Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عبدالرزاق داود مشیر بننے سے پہلے ذاتی کاروبار سے علیحدہ

اسلام آباد.... تحریک انصاف کے سربراہ اور متوقع وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالرزاق داود حکومتی عہدہ قبول کرنے سے پہلے ذاتی تجارتی کمپنی سے مستعفی ہو گئے ۔ عبدالرزاق داود اپنی کمپنی ڈیسکان کے چیئر مین تھے ۔حکومتی عہدہ قبول کرنے سے پہلے وہ ذاتی کاروبار سے الگ ہو گئے ۔ عبدالرزاق نے ذاتی کارروبارسے خود کو الگ کر کے دوسروں کے لئے اعلیٰ مثال قائم کی ہے تاکہ وہ مفادات کے تضاد کے تحت حکومتی عہدہ قبول کرنے والے ذاتی کاروبار سے الگ ہو جائیں۔ ڈیسکان کمپنی کے ملازمین نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان اور شہباز شریف کے کاغذات منظور

شیئر: