Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ کیخلاف سیریز میں کم بیک کریں گے، روی ایشون

 
نوٹنگھم :ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راونڈر روی چندرن ایشون نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو تیسرے میچ میں شکست دیکرٹیسٹ سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے۔ ا نگلینڈ کے ہاتھوں ابتدائی2میچوں میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں، ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ انگلینڈ اور ہندکے درمیان تیسرا ٹیسٹ 18 اگست ہفتہ سے شروع ہو گا۔ میزبان ٹیم کو 5میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ اپنے بیان میں روی چندرن ایشون نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے انگلینڈ نے پہلے دو میچوں میں ہم سے اچھا کھیل پیش کیا جس کا نتیجہ انہیں جیت کی صورت میں ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہند ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے میچ کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ میچز میں اچھا کھیل پیش کررہی ہے اور میزبان ٹیم کو تیسرے میچ میں شکست دینے کے لئے ان کی ٹیم کو سرتوڑ محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں واپس آنے کے لئے ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف آئندہ میچ میں کامیابی کے لئے سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی ۔

شیئر: