Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجکمار سے رابطے

 انوراگ باسو اور بھوشن کمار نے بالی وڈ اداکارراج کمار راﺅ سے فلم ”لائف ان اے میٹرو ٹو“ کے لئے رابطے بڑھا لئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انوراگ باسو اور بھوشن کمار نے اپنی نئی فلم ”لائف ان اے میٹرو ٹو“ کے لئے راج کمار راﺅ سے رابطے بڑھا لئے۔ اس سے قبل انہوں نے فلم کے لئے سیف علی خان اور کرینہ کپور خان سے رابطہ کیا تاہم ان دونوں نے ابھی تک اس بارے کوئی جواب نہیں دیا جس کے بعد ارجن کپور سے رابطہ کیاگیا جو اپنے مصروف شیڈول کے باعث فلم کا حصہ نہ بن سکے۔ اب فلم کے لئے راج کمار راﺅسے رابطہ کیا جا رہا ہے تاہم ابھی کسی کے نام کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔
 

شیئر: