Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#پرائم منسٹر

عمران خان آج وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ اس موقع پر ٹویٹر پر مبارکباد دینے والوں کی بہتات ہے۔ 
عائشہ لکھتی ہیں کہ آخر کار عمران آج وزیراعظم بن گئے۔ دعا ہے اور امید بھی ہے کہ وہ پاکستان کیلئے اچھے فیصلے کرینگے۔
اریج عباسی کا ٹویٹ ہے کہ آج عمران نے نئی تاریخ لکھ دی۔ کتنا شاندار دن ہے۔
احمد علی کا ٹویٹ ہے کہ عمران پاکستان کے 22ویں وزیراعظم ہیں۔
نازیہ آفتاب ٹویٹ کرتی ہیں کہ پاکستان کی تاریخ کا تاریخی دن ہے۔ 
چوہدری سیف اللہ ٹویٹ کرتے ہیں کہ عرصے سے منتظر تھے کہ عمران خان وزیراعظم بنیں گے۔ وہ ملک کی تقدیر بدلیں گے او رمجھے امید ہے کہ تبدیلی ضرور آئیگی۔ سلمان سکندر ٹویٹ کرتے ہیں کہ مدینہ جیسی ریاست قائم کرنے کی عمران کی جدوجہد 22برسوں پر محیط ہے۔ 
عدنان کہتے ہیںکہ ڈھیر ساری دعائیں اور نیک تمنائیں عمران خان کیلئے۔
حسن لاشاری کہتے ہیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان میں اپنا سرمایہ لانے کیلئے تیار ہیں۔
اظہار شفیق لکھتے ہیں کہ آج میرا قائد حلف لے گا۔ 
نبیل قدیر کہتے ہیں کہ آج پاکستان ہمیشہ کیلئے تبدیل ہوجائیگا۔ 
جمیل فاروقی ٹویٹ کرتے ہیں کہ لوگ کہا کرتے تھے کہ عمران کو سیاست نہیں آتی۔ عمران بچہ ہے۔ عمران مولوی ہے لیکن ا ب 22سال کی جدوجہد کے بعد عمران وزیراعظم بن چکے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں