Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پکڑ سکتے ہو تو پکڑ لو، مالک کو بلی کا چیلنج

پاسکو ، فلوریڈا .... یہاں حال ہی میں جاری ہونے والی مضحکہ خیز وڈیو لوگوں میں بیحد مقبول ہورہی ہے۔ جس میں ایک بلی کو اپنے مالک کو انتہائی پریشان کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اسی سال یکم اگست کو تیار ہونے والی وڈیو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے بلی نے گھر سے بھاگنے کا تہیہ کررکھا ہے اور اسی لئے اس نے پورے گھر میں مالک کو نچارکھا ہے۔ بلی کا نام ٹام بتایا گیا ہے۔ ہزار کوشش کے باوجود بلی اپنے مالک سے جان چھوٹنے پر اسکا مذاق اڑانے کے انداز میں منہ سے ایک آوازنکالتی ہے اور گھر سے نکلنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تاہم اطلاعات کے مطابق چند گھنٹے بعد وہ خود ہی واپس آگئی۔ لوگوں کا کہناہے کہ یہ شخص اسلئے بھی بلی پکڑنے میں ناکام رہا کیونکہ یہ بلی اسکی نہیں تھی بلکہ اسکی بیوی نے بلی پال رکھی تھی اور بلی چاہتی تھی کہ اسکی مالکن کے علاوہ کوئی پکڑے لہذا وہ اس حوالے سے غصے میں رہتا تھا۔

شیئر: