Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سادہ لباس میں مشاعر مقدسہ جا کر احرام پہننا اور فدیہ دینا دین سے مذاق

مشاعر مقدسہ..... سربرآوردہ علماءبورڈ نے واضح کیا ہے کہ بغیر اجازت نامہ والے عازمین کو سادہ لباس میں مشاعر مقدسہ جا کر احرام پہننے اور پھر فدیہ دینے کا فتویٰ جاری کرنے والے دین کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ علماءبورڈ نے اس حوالے سے شیخ ابن عثیمین کا فتویٰ جاری کیاہے۔ بورڈ نے توجہ دلائی ہے کہ جو بھی شخص حج کا ارادہ کر چکا ہو اس کے پاس اجازت نامہ نہ ہو وہ سادہ لباس میں مشاعر مقدسہ نہ جائے۔ جو لوگ سادہ لباس میں مشاعر مقدسہ جا کر احرام پہن لیتے ہیں اور حج کرتے ہیں میقات سے بغیر احرام گزرنے کی پابندی کا احترام نہیں کرتے۔ پابندی نہ کرنے پر فدیہ دے دیتے ہیں وہ ایک طرح سے اللہ تعالیٰ کی علامتوں کا مذاق بنا رہے ہیں۔ جو حضرات بغیر اجازت والے عازمین کو سادہ لباس میں مشاعر مقدسہ جانے کی یہ کہہ کر اجازت دے رہے ہیں کہ آپ وہاں پہنچ کر احرام باندھ لیں اور میقات سے بغیر احرام گزرنے کی خلاف ورزی پر فدیہ دیدیں وہ دین کا مذاق بنا رہے ہیں۔ دوسری جانب علماءبورڈ کے رکن شیخ ڈاکٹر صالح الفوزان نے حج آگہی ادارے سے منسلک مبلغین سے کہا کہ وہ حجاج کو حج مقامات پر مکمل آگہی فراہم کر کے یہاں سے اسلام کا داعی بنا کر بھیجے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر زمان و مکان میں دینی دعوت کی اہمیت مسلم ہے۔ خصوصاً حج موسم میں دعوت کا عمل بے حد محترم ہے۔ حضرت ابراہیم ؑ کے بعد سے نسل در نسل چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ محمد بن عبدالوہاب ؒ نے یہاں عقائد کی اصلاح اور دین حج کی تجدید کی تحریک چلائی تھی ۔اس تحریک کا سلسلہ پوری آب و تاب کے ساتھ جاری و ساری ہے۔ 

شیئر: