Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیشگی حج آگہی

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”البلاد“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات پر لبیک کہتے ہوئے متعلقہ سرکاری و نجی حج ادارے ضیوف الرحمان کو مملکت کی سرزمین پر قدم رکھنے سے لیکر واپسی کے سفر پر یہاں سے روانگی تک تمام سہولتیں فراہم کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہر ادارہ حج خدمات کا معیار بلند کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ تمام ادارے دنیا بھر سے آنے والے ضیوف الرحمن اور اندرون مملکت سے حج کرنے والے سعودیوں اور غیر ملکیوں کو بہترین خدمات ٹیم ورک کے طور پر پیش کررہے ہیں۔سارے ادارے ایک دوسرے کی خدمات کو مکمل کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے ربط و ضبط پیدا کرکے حج خدمات انجام دیتے ہیں۔
ایک طرف تو حجاج کے آرام و راحت کا دھیان رکھا جارہا ہے تو دوسری جانب انکی سلامتی اور امن کو یقینی بنایا جارہا ہے ، تیسری جانب خیموں میں سلامتی وسائل مہیا کئے جارہے ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ مختلف زبانوں میں حجاج کرام کو حج آگہی بھی فراہم کی جارہی ہے۔ حرمین شریفین میں جمعہ کے خطبات کے ترجمے غیر عربوں کیلئے انکی اپنی زبانوں میں کرائے جارہے ہیں۔ حج آگہی کا دائرہ حج کے احکام و مسائل تک محددو نہیں رکھا جاتا بلکہ صحت مسائل ، ٹریفک امور اور سلامتی کے تقاضوں کی بابت بھی ضیوف الرحمن کو معلومات مہیا کی جارہی ہیں۔
سعودی عرب برسہا برس سے ایک مطالبہ یہ کرتا رہا کہ حجاج کرام کو خود انکے اپنے وطن میں آگہی فراہم کی جائے۔ مملکت کا یہ مطالبہ رنگ لایا۔ اب بہت سارے ممالک اپنے یہاں حجاج کرام کو آگہی فراہم کرکے ہی سفر حج پر روانہ کررہے ہیں۔ اس تبدیلی کی بدولت حج انتظامات اور خدمات سے استفادے کا عمل مثالی شکل میں آگے بڑھنے لگا ہے۔ مبلغین اور داعیان کرام اندرون مملکت حج آگہی فراہم کرنے کیلئے 24گھنٹے مستعد رہتے ہیں۔ ضیوف الرحمن کو ایک جانب تو حج احکام و مسائل سے آگاہ کررہے ہیں تو دوسری جانب مذہب اسلام کا معتبر تصور دین کی خوبیاں ، آداب ، اس کے امتیازی وصف، میانہ روی، فکری اعتدال، اخلاق فاضلہ، اقدار، محبت ، شرعی آداب اور مرد مسلم کی شخصیت کو اجاگر کرنے والے اسلامی اصول بتائے جارہے ہیں۔ سعوی دعر ب حجاج ، زائرین و معتمرین کی خدما ت کیلئے اپنے جملہ وسائل وقف کئے ہوئے ہے اور وقف کئے رہیگا۔
٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: