Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#بلاول_بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی میں پہلی تقریر کو سیاسی حلقوں کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔ ٹویٹر صارفین کا بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنی پہلی تقریر سے ہی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو او زوالفقار علی بھٹو کی یاد تازہ کر دی ہے۔
نادیہ آغا نے کہا : بلاول نے آج پارلیمنٹ ہاؤس اور دل دونوں جیت لیے۔ انھوں نے الفاظ کا چناؤ انتہائی سمجھداری سے کیا۔
مشاہد حسین نے ٹویٹ کیا : آج بلاول بھٹو کی تقریر بہت اچھی تھی لیکن میرے نزدیک تقریر سے زیادہ کارکردگی اہمیت رکھتی ہے۔ آپ کی حکومت کی کارکردگی اصل چیز ہے لیکن سندھ میں پچھلے دس سالوں میں پیپلزپارٹی کی کارکردگی انتہائی خراب رہی ہے۔
فریحہ جمشید نے کہا : میں بلاول کے سب باتوں سے اتفاق نہیں کرتی لیکن انہوں نے ایک اسٹیٹس مین کی طرح بات کی ، انہوں نے حقیقی اپوزیشن لیڈر کی طرح بات کی ، وہ اسمبلی میں موجود بزرگوں کو بہت اچھے سے سکھا سکتے ہیں کہ جمہوری طریقے سے کس طرح مخالفت کی جاتی ہے۔ انہوں نے آج اپنے دادا اور ماں کی یاد دلادی۔
روما مشتاق مٹو نے ٹویٹ کیا : بلاول بھٹو زرداری نے دو بڑی جماعتوں کو آئینہ دکھادیا۔ اپنی پہلے پارلیمانی تقریر میں سب سے پہلے عوام کی بات کی۔ دیکھ لیں آج واقعی 22 سال بعد بھٹو ایوان میں آگیا ہے۔
محمد مہر نے ٹویٹ کیا : بلاول نے اسمبلی میں کہا کہ عمران خان صاحب اب آپ صرف ایک پارٹی کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں ، بلکہ ان لوگوں کے بھی وزیراعظم ہیں جنہیں اپنے گدھے اور زندہ لاش کہا۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں