Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکنو کیمون آئی ایس اور کیمون آئی اسکائے 2 لانچ‎

ٹیکنو کمپنی نے دو نئے اسمارٹ فونز کیمون آئی ایس اور کیمون آئی اسکائے 2 متعارف کرادیے ہیں۔ دونوں اسمارٹ فونزمیں فل اسکرین ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، فیس ان لاک اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کیمرہ فیچرز دیے گئے ہیں۔ کیمون آئی ایس میں 5.5 انچ فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، کواڈ کور میڈیا ٹیک پروسیسر ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کار کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہے۔ دونوں کیمروں میں ڈوئل ایل ای ڈی فلیش دیا گیا ہے۔ کیمرے میں فیس ان لاک فیچر بھی شامل ہے۔ فون کی بیٹری 3050 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس کو سنہرے ، کالے اور نیلے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ ٹیکنو کیمون آئی اسکائے 2 کے دیگر فیچرز کیمون آئی ایس فون سے مشترک ہیں البتہ اس کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر دو کیمرے دیے گئے ہیں جن میں 13 میگا پکسل اور 0.3 میگا پکسل کے سنسر شامل ہیں۔ فون میں فنگر پرنٹ سنسر کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ کیمون آئی ایس کی قیمت 6799 ہندوستانی روپے اور کیمون آئی اسکائے 2 کی قیمت 7499 ہندوستانی روپے ہے۔
 

شیئر: