Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جہانگیر ترین نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا؟

اسلام آباد... تحریک انصاف کے رہنماجہانگیرترین نے کہا ہے کہ میرا کام پور ا ہو گیا۔ 21 اگست کو ملک سے باہر جا رہا ہوں ۔ تقریب حلف برداری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وزیر اعظم بننا تاریخی دن تھا ۔عمران خان نے 22سال انتھک محنت کی ہے۔ اس سوال پر کہ آپ مستقبل میں کیا کردار ادا کریں گے۔ جہانگیر ترین نے کہاکہ میرا کوئی کردار نہیں ۔ایک مشن تھا جو پوراہوگیا۔ملک سے باہر جا رہاہوں۔ اپنا کاروبار سنبھالوں گا۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ 100 دن کا پلان تیارہے۔مجھے اعتمادہے کہ تحریک انصاف نیا پاکستان بنائے گی ۔ میرے تاثرات زبان پر نہیں آرہے۔ مجھے بہت خوشی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس ملک کو ترقی دے۔ ہماری نیت صاف ہے اور محنت کرنے کا ارادہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے طویل عرصے کے لئے بیرون ملک میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیرون ملک جانے کا مقصد اپنے مستقبل کے حوالے سے سوچ بچار کرنا اور خود کو وقت دینا ہے۔
مزید پڑھیں:نامزد وزیر اعلی پنجاب مشکل میں پھنس گئے
 

شیئر: