Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر فائرنگ،ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

اسلام آباد... پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا ہے ۔ ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے ڈنہ سیکٹر کے گاوں موجی میں 65 سالہ شہری جاں بحق ہوگیا۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی کی۔ ہندوستانی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایاگیا۔ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ایک ایسے وقت میں کی گئی جب ایک دن قبل پاک ،ہند ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا تھا۔ ہندوستانی ڈی جی ایم او نے حالات خراب کرنے والے اقدام سے گریز کی یقین دہانی کرائی تھی۔ پاکستانی ڈی جی ایم او نے امن کی خواہش کے عزم کا اعادہ کیا تاہم کہا کہ جارحیت بھرپور جواب دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف

شیئر: