Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض : 5ہندوستانی اور 2بنگلہ دیشیوں پر مشتمل گروہ گرفتار،پولیس ترجمان

چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 سعودی بھی مختلف مقامات سے پکڑے گئے 
ریاض ( ارسلان ہاشمی ) ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جرائم کے خاتمے کےلئے پولیس انتہائی مستعدی سے کام کررہی ہے ۔ چوری اور دیگر جرائم میں ملوث 5ہندوستانی اور 2بنگلہ دیشیوں پر مشتمل گروہ کو گرفتار کر لیا جو مختلف وارداتوں میں ملوث تھے ۔اردو نیوز کو جاری بیان میں ریجنل پولیس ترجمان نے بتایا کہ مختلف تھانوں میں نامعلوم افراد کے خلاف چوریوں کے مقدمات درج تھے ۔ پولیس نامعلوم گروہ کی تلاش میں تھی تاکہ انہیںرنگے ہاتھوں گرفتار کیاجاسکے ۔ نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے جامع حکمت عملی مرتب کرکے مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کردی۔ تفتیشی ٹیم کے اہلکاروں نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیاجو تانبے کے کیبل اور بجلی کے آلات چرا کرلے جارہا تھا ۔ملزم نے دوران تفتیش اپنے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کر دی ۔ 7 رکنی گروہ میں 5 ہندوستانی اور 2 بنگلہ دیشی شامل تھے جنہوں نے 26 وارداتوں کا اعتراف کرلیا ۔ مسروقہ اشیاءکی مالیت 10 لاکھ ریال سے زائد بتائی جاتی ہے ۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں محکمہ تحقیقات کے سپرد کر دیاجہاں ان کا چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کیاجائے گا ۔ دریں اثناءپولیس نے 3 رکنی سعودیوں پر مشتمل گروہ کو گرفتار کر لیاجنہوںنے چوری کی 29 وراداتوں کا اعتراف کر لیا ملزمان کے پاس سے نشہ آور گولیاں بھی برآمد ہوئیں ۔ 

شیئر: