Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینکا کی منگنی کی تیاریاں، 2کروڑ کی انگوٹھی

بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا اور امریکی گلوکارنک جونس کی منگنی کی تقریب کی تیاریاں عروج پرہیں۔ نک جونز اپنے والدین کے ہمراہ ہندوستان پہنچ چکے ہیں ۔ میڈیا کے مطابق پرینکا چوپڑا کی انگلی میں موجود منگنی کی انگوٹھی توقع کے مطابق انتہائی قیمتی ہے۔ایک اندازے کے مطابق انگوٹھی میں جڑے ہیرے کی قیمت لگ بھگ دو کروڑ ہو سکتی ہے ۔امریکی گلوکار 25 سالہ نک جونس نے اداکارہ سے منگنی کی مبہم انداز میں تصدیق کی تھی۔اطلاعات ہیں کہ دونوں رواں ماہ منگنی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم تاحال دونوں نے واضح طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
 

شیئر: