Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ نے دلیرانہ فیصلہ کیا ، کاجول

 نامور بالی وڈ اداکارہ کاجول نے سہانا خان کی شوبز میںآمد پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ نے اپنی بیٹی کو شوبز کی دنیا میں متعارف کراکے بہت دلیرانہ فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ سہانا خان کومشہور فیشن میگزین کےلئے فوٹو شوٹ کرانے پر سوشل میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا ۔اداکارہ کاجول نے کہا کہ مشہور اسٹارز کے بچے بچپن ہی سے لوگوں کی نظروں میں آجاتے ہیں اور ان کی ہر حرکت کو نوٹس کیاجاتا ہے۔ وہ چاہے زندگی میں شوبز کا پروفیشن اپنائیں یا کسی اور فیلڈ میں کیریئر بنائیں۔ میڈیا سمیت تمام لوگوں کی نظریں ان پر ہوتی ہیں ۔ان پر میڈیا کابھی بہت دباﺅ ہوتا ہے۔
 
 

شیئر: