Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کولالی وڈ ستاروں کی مبارکباد

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔ انہیں مبارکبادینے میں سوشل میڈیا سب سے آگے رہا۔ لالی وڈ اسٹارز بھی نئے وزیر اعظم کو مبارکباد دینے میں پیش پیش رہے۔ اداکار عمران عباس نے ٹویٹر پر لکھا کہ عمران خان کو ہمارانیا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد،اب پاکستان کو اس طرح آگے بڑھتے ہوئے دیکھنے کی خواہش ہے جیسے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔کامیڈین زید علی نے لکھا کہ میری دعا ہے کہ اللہ کریم ، ہمارے وزیر اعظم عمران خان کو وہ طاقت دے جس سے وہ اپنے تمام وعدے پورے کرسکیں۔ اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ ہم نے عمران خان کا انتخاب کیااور انہیں اپنا وزیر اعظم بنایا۔فیصل قریشی نے کہا کہ اللہ کریم سے دعا ہے کہ وہ عمران خان کو ہر نیک مقصد میں کامیاب فرمائے۔اداکارہ عروہ حسین نے کہا کہ عمران خان کو وزیر اعظم بنتا دیکھ کرآنکھوں میں آنسو آگئے۔ حمزہ علی عباسی اورفرحان سعید نے بھی ٹویٹ کیا کہ تبدیلی آ نہیں رہی،تبدیلی آچکی ہے۔
 

شیئر: