Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کا فارورڈ بلاک بنے گا؟

 
لاہور...مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پیشگوئی کی ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے نامزد وزیر اعلیٰ زیادہ دیر نہیں چل سکیں گے اورانہیں تبدیل کر دیا جائے گا۔پوری کوشش ہو گی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب جیتیں تاہم کامیاب نہ ہونے کی صورت میں حمزہ شہباز ہی قا ئد حزب اختلاف ہوں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ تحریک انصاف میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کابڑا شور تھا ۔عمران خان بھی بہت بلند بانگ دعوے کرتے تھے۔ان کے نامزد کردہ وزیر اعلی پر نہ صرف قتل کے مقدمات سامنے آگئے بلکہ نیب کے کیسز بھی ہیں ۔ پیشگوئی کر رہا ہوں اور اسے لکھ لیں کہ یہ وزیر اعلیٰ زیادہ دیر نہیں چلے گا۔ انہیں تبدیل کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے 161میں سے2اراکین حج پر گئے ہیں۔ آزاد اراکین کے ووٹ ملنے کا بھی امکان ہے ۔ اسپیکر کے انتخاب میں جو 12ووٹ دوسری طرف گئے۔ ان کے بارے میںتحقیقات جاری ہیں ۔کچھ کے بارے میں پتہ چل گیا ۔کچھ کے بارے میں چند دن میں معلو م ہو جائے گا تاہم آج ہمیں پورے کے پورے ووٹ ملیں گے۔اس موقع پر ن لیگ کے رہنما خواجہ عمران نذیر نے بھی دعودی کیا کہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ بنے تو زیادہ دیر نہیں چلیں گے۔ انہوںنے تحریک انصاف میں فاروڈ بلاک بننے کی پیش گوئی بھی کردی۔

شیئر: