Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#کوفی_عنان

اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان کی وفات پر دنیا بھر سیاسی وسماجی شخصیات نے تعزیتی پیغامات جاری کیے۔ 
ہیری سمتھ نے ٹویٹ کیا : آج ایک امن پسند فرد مر گیا ہے اور پوری دنیا کو اس بات پر غمزدہ ہونا چاہیے۔
ڈینیل میک نے کوفی عنان کا قول ٹویٹ کیا : ہم لوگ مختلف مذاہب سے تعلق رکھ سکتے ہیں ، ہماری پر رنگت مختلف ہو سکتی ہے لیکن ہم سب ایک انسانی نسل ہیں۔
ششی تھرور نے ٹویٹ کیا : مجھے اپنے دوست اور رہنما کوفی عنان کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا۔ آخری بار جب میری ان سے بات ہوئی تو انہوں نے 2022 میں کیرالا آنے کا وعدہ کیا تھا۔ وہ اس وقت بالکل تندرست تھے اور مجھے کوئی شک نہیں تھا کہ وہ لازمی 2022 میں تشریف لائیں گے۔ میں نے آج ایک بڑے بھائی کو کھو دیا ہے۔
وصی الرحمن نے ٹوئٹ کیا : کوفی عنان پہلے افریقی شخص تھے جنہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے فرائض انجام دیے۔ میں ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔
وقاص امجد نے کہا : کوفی عنان نے ہمیشہ امن کے لئے کام کیا۔ انہوں نے اپنے دور میں مسئلہ کشمیر حل کرنے کی بھی کوشش کی لیکن یہ کوشش کارگر ثابت نہ ہوسکی۔
فائزہ فدا عباسی نے لکھا : پاکستان سابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو فی عنان  کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں