Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#پرائم منسٹر عمران خان

وزیراعظم عمران خان کے حلف اٹھانے کے بعد انہیں مبارکباد دینے والوں کا ٹویٹر پر ”تانتا“ بندھا رہا۔
اسامہ خان لکھتے ہیں کہ میں شرط لگاتا ہوں کہ حلف برداری ان تمام لوگوں کیلئے بڑی جذباتی ہوگی جو ہمیشہ عمران خان کے ساتھ رہے ہیں۔ عمران نے بھی پٹواریوں سے جنگ لڑی۔ میں ان سب کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے عمران خان پر اعتماد کیا۔
شجاعت علیخان کا ٹویٹ ہے کہ سب سے زیادہ ہینڈسم وزیراعظم
افشاں لکھتی ہیں کہ پہلے دن اپنی واسکٹ بھول آئے۔ دوسرے دن اپنا شناختی کارڈ بھول گئے۔ تیسرے دن اپنا چشمہ اتارنا بھول گئے۔ ہائے ہمارے پی ایم، ساتھ میں مسکراتے ہوئے ایموجی۔
عبید لکھتے ہیں کہ عمران سے حلف لینا ممنون حسین کا اپنے دور صدارت کا وہ کارنامہ ہے جس کی وجہ سے وہ خود بھی ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
افشیں کا ٹویٹ ہے کہ طلسماتی اسپورٹس اسٹار جس نے پاکستان کو ورلڈ کپ جتوایا۔ اب وہ نیا پاکستان بتائے گا۔ امید کی ایک کرن۔ وزیراعظم پاکستان، عمران خان، ماشاءاللہ۔
مبشرمنیر ٹویٹ کرتے ہیں کہ شکریہ جمائما خان آپ وہ ہیں جس نے ہمارے خواب کو تعبیر دی۔ میری خواہش تھی کہ آپ خاتون اول کی حیثیت سے یہاں ہوتیں۔ ہمیں افسوس ہے کہ ہمارے سیاستدانوں نے آپ کے ساتھ برا کیا۔ ہم حقیقتاً آپ سے محبت کرتے ہیں۔ کاش آپ پاکستان کا دورہ کریں۔
مس پی ٹی آئی کے نام سے ایک ٹویٹ ہے کہ میری آنکھوں میں اس وقت آنسو ہیں۔ 22برس کی جدوجہد نے عام آدمی کے سیاسی شعور میں اضافہ کیا۔ شکریہ عمران خان مبارک ہو۔ پاکستانیوں
احمد کا ٹویٹ ہے کہ بشری بی بی بھی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئیں۔
طوبیٰ کہتی ہیں کہ 22برس کی جدوجہد کے بعد آخر وہ دن آگیا جب عمران خان وزیراعظم بن گئے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر:

متعلقہ خبریں