Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون نے نئی کار ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران شو روم میں گھسا دی

گوانگژو ، چین....  کہتے ہیں کہ جس چیز کی ابتداء اچھی نہ ہو اس کی انتہا بھی اچھی نہیں ہوتی اور یہ مقولہ یہاں ایک انوکھی شکل میں سامنے آگیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق ایک خاتون نے بیحد شوق سے بی ایم ڈبلیو کے ایک ڈیلر کے شو روم سے 45ہزار پونڈ مالیت کی کار خریدنے کا فیصلہ کیا۔سودا طے پایااو راس کے بعد خاتون معمول کے مطابق خریدی جانے والی کار کی ٹیسٹ ڈرائیو پر نکلی  مگر پھر اچانک شو روم کی جانب واپس آتے ہوئے کار اس کے قابوسے باہر ہوگئی اور وہ کار سمیت شو روم میں داخل ہوگئی جس سے تمام  فرنیچر اور شیشے ٹوٹ گئے۔ دیکھنے والے اس عجیب و غریب حادثے کو سمجھ ہی نہیں پائے تھے کہ خاتون خود ہی  آگے بڑھیں او رکہا کہ یہ سب کچھ انکی وجہ سے ہوا ہے اور انہوں نے کہا کہ یہ تمام نقصان وہ اپنی طرف سے ادا کریں گی۔ واضح ہو کہ بی ایم ڈبلیو بھی ایسی گاڑیو ںمیں شامل ہے جن کی خریداری کا حتمی فیصلہ ٹیسٹ ڈرائیو کے بعد ہوتا ہے اور اسی وقت ہی قیمت بھی ادا کی جاتی ہے مگر اس خاتون کا  احساس ذمہ داری ہے کہ اس نے نقصانات کا ازالہ کرنے کا وعدہ کرلیا ہے تاہم شو روم کے مالکان بھی اس نقصان میں اس کا ہاتھ بٹانے کو تیار ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -کم ظرف بلڈر نے پیسے نہ ملنے پر لاکھوں پونڈ مالیت کا مکان تباہ کردیا

شیئر: