Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پورا جہاں مملکت کے دل میں

اتوار 19 اگست 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الاقتصادیہ“ کا اداریہ
سعودی عرب کی غیر متزلزل قومی حکمت عملی ہے کہ دنیا کے گوشے گوشے سے آنے والے عازمین حج کو آرام و راحت اور سکون و اطمینان کے بہترین وسائل فراہم کرنے کے سلسلے میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو۔ سعودی عرب اسے اپنا غیر متزلزل دینی فریضہ سمجھتا ہے۔ اسلام اور اس کے فرزندوں کی خدمت سعودی عرب کا شیوہ تھا، ہے اور رہیگا۔ اسکا دائرہ حج و عمرہ موسم اور حج مقامات تک محدود نہیں۔ سعودی عرب نہ صرف یہ کہ حج خدمات کے حوالے سے روایتی طور طریقو ںکی پابندی کرتا ہے بلکہ اس سلسلے میں نت نئی کوششیں اور نت نئے وسائل کی فراہمی کو بھی اپنا نصب العین بنائے ہوئے ہے۔
ہر سال حج خدمات کے باب میں کوئی نہ کوئی اچھوتا اضافہ کیا جاتا ہے۔ سعودی قیادت ہر سطح پر حج موسم میں جدید ترین الیکٹرانک وسائل کو حاجیوں کی خدمت کیلئے وقف کرنے کے لئے بھی کوشاں رہتی ہے۔ سعودی حکومت یہ سب کچھ کرکے کسی سے شکریہ کی منتظر نہیں ہوتی بلکہ اس کے پیش نظر رب کی رضا ہوتی ہے۔سعودی عرب حج اور عمرہ پر آنے والوں کو اپنا نہیں بلکہ رحمن کا مہمان مان کر انکی خدمت کرتا ہے۔ یہ نقطہ انتہائی اہم ہے ۔ یہی پہلو حج انتظامات کی کامیابی کی سب سے بڑی ضمانت ہے۔
سعودی عرب حج کو سیاسی رنگ دینے کی ہر گھٹیا کوشش کو پوری قوت سے مسترد کرتا ہے۔ جن عناصر نے ماضی میں حج موسم کو مکدر کرنے کی گھٹیا کوششیں کی انکے ساتھ آہنی پنجہ استعمال کیا گیا۔ حج کے مبارک عمل میں کسی کو بھی سیاست کرنے کی اجازت نہیں۔ مملکت ہر براعظم کے ہر ملک کے باشندوں کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے مملکت آنے پر خوش آمدید کہتا ہے۔ اسکے ساتھ برادرانہ سلوک کرتا ہے البتہ شرپسندو ںکیلئے مملکت میں کوئی جگہ نہیں۔ ضیوف الرحمن کو امن و امان فراہم کرنا اور بدامنی سے بچانا سعودی عرب کا فرض ہے جسے وہ ہر حال میں پورا کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں