Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج کوریج کیلئے 19ڈیجیٹل چینلز6زبانوں میں

مشاعر مقدسہ ... وزارت اطلاعات و نشریات نے حج موسم 1439ھ کا آنکھوں دیکھا حال دنیا بھر کو دکھانے اور سنانے کیلئے 6زبانوں میں 19ڈیجیٹل چینلز جاری کردیئے۔ وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر عواد الصالح العواد نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تحریر کیا کہ وزارت اطلاعات نے امسال حج شعائر کی ادائیگی کا آنکھوں دیکھا حال پوری دنیا کو دکھانے، سنانے کیلئے 6زبانوں میں 19ڈیجیٹل چینلز قائم کردیئے۔ وزارت نے حج شعائر کی نشریات کا منصوبہ بہت پہلے تیار کیا تھا۔ علاوہ ازیں حج کی کوریج کیلئے سعودی عالمی اور عرب دنیا کے سمعی و بصری ذرائع ابلاغ کو مطلوبہ سہولتیں بھی فراہم کردی گئیں۔
 

شیئر: