Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک کپتان آزاد،دوسرا قید ہے ،حمزہ شہباز

 لاہور...مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و وزیر اعلیٰ پنجاب کےلئے امیدوار حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کسی قیمت پر جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے لیکن دھاندلی کی تحقیقات پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔عوام 25جولائی کی رات کو چوری ہونے والے ووٹوں کا حساب چاہتے ہیں ۔بہت ہو چکا اب ملک میں مینڈیٹ تبدیل ہونے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔ اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہم ہر انتخابی عمل کا حصہ بن رہے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارے حق پر ڈالا جائے ۔پنجاب میں پی ٹی آئی کو فری ہینڈ نہیں دیں گے ۔اپنا جمہوری حق استعمال کرنا جانتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ عوام دیکھ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کی قیادت کس طرح کے بے ڈھنگے اور غیر معقول فیصلے کر رہی ہے ۔پنجاب میں محمد شہباز جیسی وزارت اعلیٰ چلانے والے کے مقابلے میں کیسے شخص کو نامزد کیا گیا ۔یہ سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محض سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے وزیر اعظم ہاوس میں نہ رہنے اور پروٹوکول نہ لینے جیسے عمران خان کو عوامی مقبولیت نہیں دلا سکتے بلکہ انہیں کچھ کر کے دکھانا ہوگا ۔ وہ کروڑوں گھر بنانے اور نوکریاں دینے کے وعدے پورے کرنے کی تیار ی کریں ۔عوام جلد ان سے ان کے اپنے ہی کئے ہوئے وعدوں کا حساب مانگیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی مسلم لیگ(ن) عددی لحاظ سے سب سے بڑی جماعت ہے، انتخابات میں دھاندلی ہوئی، شیر کا ٹکٹ لینے والوں پر دباو ڈالا گیا ۔یہ کیسا میچ تھا جس میں ایک کپتان آزادپھر رہا تھا دوسرا جیل میں بند تھا۔ اسپیکر کے انتخاب میں ہمارے 12 ووٹ دوسری طرف پڑ گئے ۔ ہم نے احتجاج کیا تو ڈپٹی اسپیکر کو پورے ووٹ ملے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں ہونے والی کارستانی کو اگر دوبارہ دہرایا گیا تھا تو زبردست رد عمل آئے گا۔ پی ٹی آئی جمہوری میدان میں مقابلہ کرے اسے ہمیشہ شکست دیں گے ۔
مزید پڑھیں:پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کا فارورڈ بلاک بنے گا؟

شیئر: