Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف کے عثمان بزدار وزیر اعلی پنجاب منتخب

 
لاہور...تحریک انصاف کے سردار عثمان بزدار پنجاب اسمبلی میں 186 ووٹ لے کر قائد ایوان منتخب ہوگئے۔ عثمان بزدار نے 189 ووٹ حاصل کئے۔ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 159 ووٹ لئے۔ارکان اسمبلی خفیہ رائے شماری کے بجائے ڈویژن کا طریقہ کا ر اختیار کیا گیا۔اسپیکر نے عثمان بزدار کو ووٹ دینے والے اراکین کو اسمبلی ہال کے دائیں جانب اور حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے اراکین کو بائیں جانب لابی میں جمع ہونے کی ہدایت کی جس کے بعد ہال کے دروازے بند کراد ئیے گئے ۔ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسپیکر نے تحریک انصاف کے امیدوار عثمان بزدار کی کامیابی کا اعلان کیا۔ قبل ازیںاجلاس شروع ہوا تو (ن) لیگ کے اراکین اسپیکر کی ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے اور شدید نعرے بازی کی۔دریں اثناء اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے نومنتخب و زیرِاعلیٰ عثمان احمد بزدارنے کہا کہ اس منصب پر فائز ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ عمران خان نے پنجاب کے سب سے پسماندہ علاقے کو وزارتِ اعلیٰ کے لئے منتخب کیا ہے۔صوبے میں اسٹیٹس کو کو شکست دیں گے ۔کرپشن کا مکمل طور پر خاتمہ کریں گے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب پولیس کو عمران خان کے و ژن کے ساتھ ٹھیک کریں گے ۔

شیئر: