Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیپلزپارٹی نے اعتزاز کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا

  کراچی ... پیپلزپارٹی نے سا بق سینیٹر اعتزازاحسن کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور چیئرمین بلاول نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو ن لیگ اور دیگر اتحادیوں سے رابطوں کا ٹاسک دیاہے۔ خورشید شاہ، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ سیاسی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدارتی انتخاب نامزد کیا ہے۔ صدر ممنون کے عہدے کی مدت ستمبر میں ختم ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن 4ستمبر کو صدارتی انتخاب کرانے کا شیڈول جاری کر چکا ہے۔ 
مزید پڑھیں:لگتا ہے زرداری کی باری آہی گئی
 

شیئر: