Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوچی سیلاب میں کوئی سعودی متاثر نہیں ہوا

ریاض ...ممبئی میں سعودی عرب کے قونصل جنرل سعد القرنی نے بتایا کہ کیرلہ کے ماتحت کوچی میں موجود تمام سعودی شہری بخیریت ہیں۔ کوئی بھی کوچی ایئرپورٹ بند ہونے پر متاثر نہیں ہوا۔ ایئر پورٹ سیلاب کی وجہ سے بند کیا گیا۔ القرنی نے بتایا کہ ممبئی قونصل خانے کے اہلکار تریوندرم پہنچے ہوئے ہیں اور وہ سعودی شہریوں سے رابطے میں ہیں۔ 3ہوٹل رہائش کیلئے حاصل کرلئے گئے ہیں جبکہ کوچی سے انہیں تریوندرم لانے کیلئے 4بسوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ 100سعودیوں کو تروندرم پہنچا دیا گیا۔ بعض سعودی بارشوں کا سلسلہ ہلکا ہوجانے پر کوچی نہ چھوڑنے کا عزم کرچکے ہیں۔ السعودیہ ہفتے میں 14پروازیں کوچی کیلئے مختص کئے ہوئے ہے۔
 

شیئر: