بہت بڑی تبدیلی آنیوالی ہے ،عارف علوی

کراچی... تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے تمام وعدے پورے کریں گے۔ بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ لوگوں کے پاس چھت ہوگی اور نوکریاں ملیں گی۔عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کاسفرشروع ہوگیا۔پاکستان کے عوام نے تبدیلی کیلئے ووٹ دیاتھا، پارٹی کی حمایت پرتمام سیاسی جماعتوں کامشکورہوں۔اتوارکواسلام آباد سے کراچی پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عارف علوی نے ایم کیوایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان کی بطورصدر پاکستان امیدوار بننے کی حمایت کی ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان آج روڈ میپ کااعلان کریں گے۔ وہ وقت آگیا جس میں کسی صوبے کو نہیں بھلایا جائے گا ،سڑکیں، ٹرانسپورٹ اور بجلی یہ ساری ہمارے مسائل ہیں جن کا حل نکالنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان سمیت تمام صوبوں کے حالات بہتر کریں گے۔بلوچستان کے عوام کی رنجشیں ختم کی جائیں گی۔ایسی تبدیلیاں آئیں گی جس میں غریب کی فکر ہوگی۔ لوگوں کی نوکریاں ملیں گی جس کا عمران خان نے وعدہ کیاہے۔پیپلز پارٹی کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ مسائل کے حل کے لئے ہمارا ساتھ دے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں اورسندھ میں بہتری آئے گی اوراس کو آباد کریں گے۔نامزد صدر مملکت نے کہاکہ عوام کے ساتھ تعلق کم نہیں ہوسکتا۔ کوششوں کروں گاکہ کچھ دن اپنا کلینک چلاسکوں۔
مزید پڑھیں:عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

شیئر: