Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین گیمز: پاکستان فٹبال کی 44سال بعد فتح

 
جکارتہ: پاکستان فٹبال ٹیم نے 44سال بعد ایشین گیمز میں پہلی کامیابی سمیٹ لی اور مینز فٹبال ایونٹ میں نیپال کو شکست دے کر ناک آوٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔ انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز فٹ بال ایونٹ میں گروپ ڈی کے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف نیپال کو ایک کے مقابلے میں 2 گول کر کے پہلی فتح حاصل کر لی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی گرین شرٹس نے پری کوارٹر فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا۔ پہلے ہاف کے 12ویں منٹ میں پاکستان کے شہباز یونس نے اون گول کر کے نیپال کو برتری دلائی جو پہلے ہاف تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف کے 54ویں منٹس میں پاکستان کے محمد بلال نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ 72 ویں منٹ میں پاکستان کے صدام حسین نے پنالٹی کک پر گول کر کے ٹیم کو 2-1 گول کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی، اس طرح گرین شرٹس نے پہلی کامیابی حاصل کر کے ناک آوٹ مرحلے کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا۔ گرین شرٹس کو ابتدائی میچ میں ویتنام اور دوسرے میچ میں جاپان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
 

شیئر: