Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک جیلوں میں پاکستانیوں کی مدد کرینگے،عمران

اسلام آباد...وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانا میرا مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے اخراجات کم کرنے کے لئے ٹاسک فورس بنائیں گے۔ پیسہ بچا کر نچلے اور پیچھے رہ جانے والے طبقے پر اخراجات کریں گے۔ ریڈیو ٹی وی پر اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے قرض نہیں مانگوں گا۔ایف بی آر کو ٹھیک کروں گا تاکہ لوگ پراعتماد ہوکر ٹیکس دیں۔وزارت داخلہ میرے پاس ہوگی۔ ایف آئی اے ماتحت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کو مدد فراہم کرینگے۔ایسا نظام لائیں گے کہ ایک سال میں سول مقدمات کا فیصلہ ہو۔ نیب کو ہرممکن مدد فراہم کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ پانی بہت بڑامسئلہ ہے۔پانی کے حوالے سے نئی وزارت بنا رہے ہیں۔ بھاشا ڈیم کو بنانا ناگزیر ہے۔پیسہ اکٹھا کرینگے ۔بلدیاتی نظام کو بہترین کرنا ہے۔ اس میں اصلاحات لائیں گے۔کوئی کاروبار نہیں کرونگاقوم کو سادہ زندگی گزار کر دکھاو¿ں گا۔جنوبی پنجا ب کو الگ صوبہ بننا چاہئیے۔ا توار کو نومنتخب وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا میری سیاست کا مقصد ملک کی بہتری اور اسے مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانا ہے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم ہاوس کو ریسرچ یونیورسٹی بنانے کا اعلان

شیئر: