Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرفات میں 6 سو بستروں پر مشتمل 4 اسپتال اور 46ڈسپینسریاں

منیٰ.... وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضیوف الرحمن کی خدمت کے لئے مستعد ہیں ۔امور صحت کی جانب سے مشاعر مقدسہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے میدان عرفات میں 4 اسپتال قائم کئے ہیں جن کی مجموعی گنجائش 6 سو بستروں کی ہے ۔ الرحمہ اسپتال ، عرفات جنرل اسپتال ، نمرہ اسپتال اور میدان عرفات کے مشرقی علاقے میں قائم کیا گیا چوتھا اسپتال شامل ہے ۔ اسپتالو ں کے علاوہ میدان عرفات کے مختلف مقامات پر 46 طبی مراکز بھی قائم کئے گئے ہیںجو ہر طرح کے طبی آلات سے لیس ہیں ۔ تمام اسپتالوں اورطبی مراکز میں اہم اور عام استعمال ہونے والی ادویات بھی وافر مقدار میں پہنچا دی گئی ہیں ۔ عرفات میں جبل الرحمہ کے قریب اسپتال میں 140 بستروں کا ہے جبکہ نمرہ اسپتال میں 90 ، عرفات کے مشرق میں قائم کئے گئے اسپتال میں بستروں کی گنجائش 230 جبکہ عرفات جنرل اسپتال میں 300 ہے ۔ 
 

شیئر: