Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹروے پر سعد رفیق کا چالان

لاہور...موٹروے پولیس نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا چالان کر دیا۔ لاہور میں راوی ٹول پلازہ کے قریب موٹروے پولیس نے سعد رفیق کا اوور اسپیڈنگ پر چالان کیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق خواجہ سعد رفیق کی گاڑی 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہی تھی۔موٹروے پر مقررہ رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔ رہنما مسلم لیگ (ن) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔ تیز رفتاری کے باعث انہیں 750 روپے جرمانہ ادا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں:پنجاب پولیس کو ٹھیک کرنے کا ٹاسک

شیئر: