Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے

  اسلام آباد....امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نومنتخب وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لئے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سفارتی اور سرکاری ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر مائیک پومپیو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کےلئے پاکستان آئیں گے۔ دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق مائیک پومپیو پاک ،امریکہ تعلقات کی بہتری اور افغانستان میں امن کے قیام کے لئے امریکی اقدامات پر پاکستان کی حمایت پر حکام سے بات چیت کریں گے ۔ذرائع کے مطابق مائیک پومپیو کے ہمراہ امریکی محکمہ خارجہ کی عہدیدار برائے جنوبی و وسط ایشیائی امور ایلس ویلز کے بھی پاکستان آنے کے امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی حکام نے پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ افغان جنگ ختم کرنے میں امر یکہ کی مدد کرے۔
مزید پڑھیں:عمران کو امریکہ کی مبارکباد،اردگان کاخط

شیئر: