Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

"یہ کرو، وہ نہ کرو، موبائل کم استعمال کرو، سونے کیلئے جاو "

 
پالمبینگ / انڈونیشیا:ہند کی کمسن شوٹر مانو بھاکر نے شہرت ملتے ہی اپنے والدین پر غیرملکی ٹورز میں ساتھ سفر کرنے پر پابندی عائد کردی۔16 سالہ مانو نے رواں برس ورلڈ کپ اور کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈلز جیتے ہیں۔اب انھیں انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز میں بھی طلائی تمغے کیلئے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔مانو نے کہاکہ والدین ساتھ ہوں تو مجھ پر بہت زیادہ پابندی لگاتے ہیں کہ یہ کھاﺅ، یہ نہ کھاﺅ، یہ کرو یہ نہ کرو، اپنا موبائل زیادہ استعمال مت کرو، اب سونے کیلئے جاﺅ۔ یہ میرے لئے بہت زیادہ ہے، اس لئے میں نے انھیں منع کیا ہے کہ اس بار وہ میرے ساتھ سفر نہ کریں بلکہ مجھے خود اس مصروف زندگی میں سیٹ ہونے دیں۔

شیئر: