Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی بی ایم او رسامسونگ کی مقبولیت کا راز کیا ہے؟

واشنگٹن.... دنیا کی 2الیکٹرانک کمپنیاں جو مختلف موبائل فون ، لیپ ٹاپس اور دیگر اشیاءبنانے میں عالمی شہرت رکھتی ہیں اور دیکھنے میں یہی آتا ہے کہ ان دونوں کمپنیوں کی بنائی اشیاءحریف کمپنیوں کی بنائی اشیاءسے دو قدم آگے نظر آتی ہیں اور یہی انکی مقبولیت اور بہترین کارکردگی کا ثبوت ہے۔ ماہرین نے اس مسئلے پر غوروخوض کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ دونوں کمپنیاں ہر وقت یہ چاہتی ہیں کہ انکی بنائی چیزیں حریف کمپنیوں کی مصنوعات سے نمایاں طورپر مختلف اور جدید تر ہوں۔ یعنی جب ان دونوں کی مصنوعات بازار میں آکر ختم ہوجاتی ہیں یا ختم ہونے کے قریب ہوتی ہیں تو حریف کمپنیاں ان کی بنائی ہوئی چیزوں سے ملتی جلتی چیزیں مارکیٹ میں لانے کی کوشش کرتی ہیں اور جب تک انکی چیزیں بازار میں آتی ہیں متذکرہ بالا کمپنیوں کی اس سے بھی زیادہ جدید ترچیزیں بازا ر میں آجاتی ہیں۔ 

شیئر: