Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

این آر آئی سیل کے 40 خدام الحجاج عرفات پہنچ گئے

 خدام مزدلفہ اور منیٰ میں حجاج کی خدمت کرینگے، شوکت خان
جدہ ( امین انصاری )جدہ میں قائم اوورسیز سب کا ساتھ این آر آئی سیل کے زیر اہتمام حجاج کی خدمت کیلئے رضاکاروں کی ٹیم روانہ کردی ہے ۔ سیل کی جانب سے 40 والینٹیرز کے صدر سب کا ساتھ این آر آئی سیل شوکت خان نے بتایا کہ ہم نے گزشتہ سال بھی خدام الحجاج کا قافلہ روانہ کیا تھا امسال ہندوستانی قونصلیٹ کے تعاون سے 40 خدام الحجاج کا قافلہ عرفات روانہ کیا ہے ۔ رضاکاروں کو خدمت کارڈ اور جیکٹ دی گئی ۔ ان کے رہنے اور کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔ رضا کار حصول رضائے رب کی خاطر بلا معاوضہ خدمات پیش کر تے ہیں ۔ سیل نے وہیل چیئر ، دوائیں اور کھانے پینے کی چند اشیاءروانہ کی ہے ۔ فیلڈ پر کام کیلئے خدام کے ہمراہ راجستھان کے عبدالوحید نائب صدر ،مہاراشٹرا کے محمد اکرم ، مسکین ، سید عمران ، سید نظام الدین ، قدوس اور مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے موجود ہونگے۔ سیل کی کوشش ہے کہ ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے کارکنوں کی خدمات حاصل کی جائیں تاکہ علاقے کی زبان سے واقفیت کی وجہ سے وہ حجاج کی بھرپور خدمت کرسکتے ہیں ۔ آئی پی ڈبلیو ایف کے صدر عزیز قدوائی نے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے خدمت کے جذبے کی ستائش کی ۔ 

شیئر: