Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضیو ف الرحمن کیلئے چشم برآ

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”البلاد“ کا اداریہ
بیرون مملکت سے بری، بحری اور فضائی راستوں سے ضیوف الرحمن کے قافلے پے درپے سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔ سرکاری اور نجی حج ادارے ضیوف الرحمان کا پرجوش خیر مقدم کررہے ہیں۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے انہیں شاندار خدمات فراہم کررہے ہیں۔ 
شاہ سلمان ہمیشہ تاکید کرتے رہتے ہیں کہ ضیوف الرحمن کو مملکت آمد سے لیکر واپسی تک جملہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔ امن وامان و سکون واطمینان کا ماحول مہیا کیا جائے تاکہ عازمین کسی ادنیٰ رکاوٹ کے بغیر مناسک حج ادا کرسکیں۔ متعلقہ ادارے مسلسل یہ عمل انجام دے رہے ہیں۔گزشتہ حج موسم ختم ہوتے ہی حج انتظامات میں لگ گئے تھے۔ منظم اور معتبر اسکیمیں تیار کرکے انکے مطابق حج خدمات اورسہولیات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ سعودی خواتین و حضرات کو ضیوف الرحمن کی خدمت کے تعلیمی و تربیتی کورس کرائے گئے اسی لئے معیاری خدمات بہتر شکل میں تیز رفتاری سے پیش کی جارہی ہیں۔
جہاں تک اندرون ملک سے حج ادا کرنے والے سعودیوں اور غیر ملکیوں کا تعلق ہے تو سعودی حکومت نے ان کے لئے آن لائن حج اندراج پروگرام تیا ر کررکھا ہے۔ اسکے تحت داخلی عازمین مختلف حج پیکیج حاصل کرکے پانچویں رکن کی ادائیگی کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں۔سعودی حکومت نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ غیر قانونی طریقے سے حج کرانے والوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی شروع کررکھا ہے تاکہ حج موسم میں کسی قسم کا کوئی خلفشار پیدا نہ ہو۔ سعودی عرب نے ہمیشہ حجاج، معتمرین اور زائرین کو بھرپور طریقے سے خدمات کاانتظام کیا۔ امسال بھی مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور مشاعر مقدسہ میں بہت سارے نئے منصوبے نافذ کئے گئے ہیں آئندہ بھی اس کا اہتمام جاری رہیگا۔ حج موسم سے آنے والے حج موسم کیلئے بہترین حل بھی اخذ کئے جائیں گے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: