Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنسناٹی ماسٹرز:ڈوکووچ نے فائنل میں راجر فیڈرر کو شکست دیدی

 
واشنگٹن (اے پی) سربیا کے ٹینس ا سٹار نواک ڈوکووچ نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں سوئس اسٹار راجر فیڈرر کو شکست دیکر نہ صرف سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیتا بلکہ تمام9 ماسٹرز 1,000 ٹورنامنٹس جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں پیر کو کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں شہرہ آفاق سوئس ا سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپیئن راجر فیڈرر اور سربیا کے نواک ڈوکووچ کے درمیان زبردست میچ رہا، فائنل میچ میں ڈوکووچ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راجر فیڈرر کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس بڑی کامیابی کے ساتھ ہی ڈوکووچ نے ٹینس کھیل میں تاریخ رقم کرتے ہوئے تمام 9 ماسٹرز 1,000 جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔ دوسری جانب راجر فیڈرر نے اپنے کیریئر کا 150واں فائنل کھیلا اور اگر وہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو جاتے تو یہ ان کے کیریئر کا 99واں ٹائٹل ہونا تھا، انہیں اس سے قبل7 مرتبہ سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔ڈوکووچ نے ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور مستقبل میں بھی عمدہ کارکردگی کی بدولت مزید فتوحات اپنے نام کرینگے۔

شیئر: