Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان پی سی بی کے پیٹرن انچیف بن گئے

 
لاہور: کرکٹ ورلڈ کپ 1992 کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان ملک کے وزیراعظم بننے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف بھی بن گئے ۔ سابق کپتان کی تصویرباقاعدہ طور پر پی سی بی کی ویب سائٹ پر بھی آویزاں کردی گئی۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے مطابق ملک کا وزیراعظم کرکٹ بورڈ کا پیٹرن انچیف بھی ہوتا ہے اوراس کے پاس چیئرمین سمیت بورڈ میں بڑے تبادلوں اور تقرریوں کا پورا اختیارہوتا ہے۔
 

شیئر: