Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سے ڈو مور کا پھر امریکی مطالبہ

واشنگٹن... امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے یا واپس افغانستان دھکیلے۔ طالبان کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کیا جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایلس ویلز نے کہاکہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کرکام کرنے کے متمنی ہیں۔افغانستان میں استحکام کو بڑھانے میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔ تمام فریق مذاکرات کی میز پر آئیں۔ہم چاہتے ہیں پاکستان بھی اسی پیغام کو تقویت دے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد گروہ پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں انجوائے کررہے ہیں۔ پاکستان سے ان گروپوں کے خلاف مزید کارروائی کرے۔ا نہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی کوشش کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ دونوں ممالک باہمی تعلقات بہتر بنانے کے لئے کئی ماہ سے کوشش کررہے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان میں امن سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی بات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ افغانستان کے استحکام میں پاکستان کو اہم کردار ادا کرنا ہے۔امریکی معاون نے کہاکہ طالبان کےخلاف مو¿ثر اقدامات کے لئے پاکستان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ایلس ویلز نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے آئند ماہ دورہ پاکستان کی تصدیق کرنے سے گریز کیا۔
مزید پڑھیں:امریکی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے
 

شیئر: