Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور مریم جیل میں عید منائیں گے

اسلا م آ با د... سیاسی شخصیات و وفاقی اور صوبائی وزرا کی اکثریت عیدالاضحی منانے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ چکی ہے ۔ صدر ممنون کراچی ،وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد میں عید الاضحی منائیں گے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف،مریم نواز اور صفدر عیدالاضحی اڈیالہ جیل میں منائیں گے۔ وزارت عظمیٰ کے عہدے سے علیحدہ ہونے کے بعد نواز شریف کی پہلی عید ہو گی جو وہ جیل میں منائیں گے ۔ سابق وزیر اعظم خاقان عباسی مری ،وزیر خزانہ اسد عمر اسلام آباد،آصف علی زرداری نواب شاہ میں عیدالاضحی منائیں گے۔خورشید شاہ سکھرمیں عید منائیں گے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لاہور جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حمزہ شہباز عید الاضحی جاتی امرا رائے ونڈ میں منائیں گے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر صوابی کے پی کے میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق لاہور میں،وزیر دفاع پرویز خٹک عید الاضحی نوشہرہ میں آبائی گاوں مانکی شریف میں منائیں گے ۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری جہلم ، سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عید لاہور میں منائیں گے ۔سابق ا سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال پھول نگر ۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں عید الاضحی منائیں گے ۔وفاقی وزیر امور شمالی علاقہ جات طارق بشیر چیمہ بہاول پور ،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ،جاوید ہاشمی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،سکندر بوسن، سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی،سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ عید الاضحی اپنے آبائی شہر ملتان میں منائیں گے ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اسلام آباد، وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی،سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور اعجاز الحق راولپنڈی، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی اور شجاعت حسین گجرات ،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق منصورہ  لاہورمیں عید الاضحی منائیں گے ۔جمعیت علماءاسلام کے مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان،مولانا سمیع الحق اکوڑہ خٹک،سردار ذوالفقار خان کھوسہ اور دوست محمد کھوسہ ڈیرہ غازی خان ،سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی روجھان جمالی،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،وفاقی وزیر مواصلات و انفارمیشن خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کراچی جبکہ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال چاغی میں منائیںگی۔

شیئر: