Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیتے نے گدھ کو فضا میں اچھل کر دبو چ لیا

برازیلیا ..... برازیل کے ایک پارک میں چیتے نے اڑنے والے ایک گدھ کو فضا میں بلند ہوکر پکڑ لیا۔ یہ گدھ ایک جگہ چھپ کر بیٹھا ہوا تھا جب چیتے نے اسے دیکھ لیا۔ ابھی وہ اڑا ہی تھا کہ چیتے نے چھلانگ لگا کر اسے دبوچ لیا اور زمین پر لاکر چیر پھاڑ ڈالا۔ پارک میں موجود ایک شوقیہ فوٹو گرافر نے اس سارے واقعہ کی فلم بنالی ۔ گدھ عام طور پر بڑے موقع پرست مشہور ہیں اور چیتوں کی طرف سے ان پر حملے کی توقع ہی نہیں کی جاسکتی لیکن یہ بدقسمت گدھ جو چیتے سے بے خبر بیٹھا تھا شکار کے جال میں پھنس گیا ۔

شیئر: