Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساوتھمپٹن ٹیسٹ: انگلینڈ کے 260رنز پر 8کھلاڑی آوٹ

 
ساوتھ ہیمپٹن:ہندانگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے چوتھے میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے قدرے سست روی کا مظاہرہ کیا اور 8وکٹوں کے نقصان پر 260رنز بنائے جس میں پہلی اننگز کے 27رنز نکال کر 233رنز کا مجموعی اسکور بن سکا ہے۔ہند کی بیٹنگ لائن کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اسکور کوئی خاص اہمیت نہیں رکھتا جس کی وجہ سے انگلینڈ کی ٹیم تاحال ٹیسٹ ہارنے کے خطرے سے باہر نہیں نکل سکی ۔ انگلینڈ کے ٹیسٹ ہارنے کی صورت میں 5میچوں کی سیریز 2-2سے برابر ہو جائے گی۔پانچواں ٹیسٹ سیریز میں فائنل کی حیثیت اختیار کر جائے گا اور زیادہ اہمیت کا حامل ہوگا۔تیسرے دن انگلینڈ نے 6رنز سے دوسری اننگز شروع کی تو 33کے اسکور پر ایلسٹر کک کے ساتھ معین علی بھی واپس پویلین جا چکے تھے۔کپتان جوئے روٹ نے جینگز کے ساتھ کچھ مزاحمت کی لیکن جینگز بھی 36رنز کی اننگز کھیل کر 92کے مجموع اسکور پر آوٹ ہو گئے۔بیرسٹو بھی اسی اسکور پر آتے ہی پہلی گیند پر محمد شامی کی گیند پر بولڈ ہو گئے جس کے بعد ٹیم انگلینڈ مزید سست روی کا شکار ہو گئی۔جوئے روٹ 48رنز پر آوٹ ہو گئے تووکٹ کیپر جاز بٹلر نے سنبھل کر کھیلنے کی کوشش کی، انہوں نے 122گیندوں پر 69رنز بنائے۔ایشانت شرما نے انہیں ایل بی ڈبلیو آوٹ کر دیا۔عادل راشد صرف 11رنز بنا سکے۔پہلی اننگز میں نصف سنچری بنانے والے سیم کیورن وکٹ پر موجود ہیں۔محمد شامی نے 3جبکہ ایشانت شرما نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

شیئر: