Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العارضہ میں 2حادثات، 5افراد ہلاک

جازان ...جازان ریجن کی العارضہ کمشنری میں ایک ہی روڈ پر معمولی وقت کے فرق کے ساتھ 2الگ الگ حادثات پیش آئے۔ 5افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ان میں میاں بیوی اور بچے پر مشتمل پورا خاندان بھی شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ گاڑی الٹنے کے باعث پیش آیا۔ اس پر ایک ہی خاندان کے 3افراد سوار تھے۔ تینوں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ انہیں ا نتہائی زخمی حالت میں کنگ فہد مرکزی اسپتال لیجایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ دوسرا حادثہ بھی ابو سبیلہ قریہ کے قریب الخوبہ میں العارضہ کو جوڑنے والی شاہراہ پر ہی پیش آیا۔ ایک گاڑی لاوارث اونٹ سے ٹکرا گئی تھی۔ اس میں 2افراد ہلاک ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں کو اسپتال کے سرد خانے کے حوالے کردیا گیا۔
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں