Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان اسپتال کی آتشزدگی پر معاوضے کا فیصلہ

ریاض .... 2015ءکے دوران جازان جنرل اسپتال کی آ تشزدگی میں جاں بحق ہونے والے ہر فرد کے اعزہ کو 4لاکھ ریال معاوضہ دیا جائیگا۔ یہ فیصلہ متعدد ادارو ںکی نمائندہ سرکاری کمیٹی نے کیا ہے۔ زخمیوں کے معاوضے کافیصلہ عدالت کریگی۔ یہ بات جازان گورنریٹ کے عہدیدار نے مکہ اخبار سے گفتگو میں بتائی۔ عدالت ہی دیت کا بھی فیصلہ کریگی۔ ایک ماہ قبل ہی جازان گورنریٹ نے معاوضے کا مسئلہ محکمہ صحت کے حوالے کیا تھا۔ آتشزدگی کا واقعہ 25دسمبر 2015 ءکو شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا تھا۔
 

شیئر: