Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیرینا ولیمز کے ہتک آمیز رویہ پر 17 ہزار ڈالر جرمانہ

 
نیویارک: یو ایس اوپن ویمنز سنگلز فائنل میں امپائر کیخلاف سیرینا ولیمز نے جس غصہ کا اظہار کیا ہے اس پر ٹوئٹر صارفین مختلف ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔  یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز فائنل میں امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کو جب اپنی شکست نظرآنے لگی تو وہ غصہ پر قابونہ رکھ سکیں۔ امپائر کو " چور اور جھوٹا " کہہ دیا جس پر ٹینس فیڈریشن کی جانب سے ان پر 17 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ سیرینا ولیمز امپائر سے کہتی رہیں کہ وہ ان سے معذرت کرے لیکن وہ اپنی حریف ناومی اوساکا سے کیوں معافی نہیں مانگتی جو انہیں ہیروئن سمجھ کر بڑی ہوئیں اور خود انہوں نے ہی سیرینا کی اوپن فائنل جیتنے کی خواہش پوری نہیں ہونے دی۔ فائنل میچ ہارنے کے بعد سیرینا کا 24 گرینڈ سلام جیتنے کا عالمی ریکارڈ برابر کرنیکا خواب چکنا چور ہوگیا۔ ٹوئٹر کے ایک صارف کا کہنا تھا کہ سیرینا کا رویہ ہتک آمیز تھا اور ان کے کوچ نے بھی ضابطے کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا۔ ایک اور صارف نے کہا کہ ٹینس کو اس قسم کی شرمندگی زیب نہیں دیتی ، ناومی کو بھی اپنی زندگی کے اس سب سے بڑے کارنامے پر خوشی منانی چاہئے۔ سیرینا ولیمز خود اس حرکت پر کھیل کیلئے باعث شرم ہیں۔ ڈیو ولیمز کہتے ہیں کہ تمام قصور کوچنگ کا ہے۔ سیرینا کو اپنا مزاج ٹھنڈا رکھنا چاہئے تھا کیونکہ انہیں پتہ ہونا چاہئے تھا کہ جرمانے سے معاملات مزید بدتر ہوجائیں گے۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے واٹس ایپ اسپورٹس گروپ جوائن کریں

شیئر: